علیزے شاہ کی انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

علیزے شاہ کی انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

ویب ڈیسک: علیزے شاہ کا انسٹاگرام چھوڑنے کا فیصلہ اور ان کی مبہم پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ نوجوان اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ، جو کم عمری میں ہی پاکستانی شوبز انڈسٹری کا جانا پہچانا نام بن چکی ہیں، نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے کیریئر کا آغاز مشہور پروگرام ‘سپر اسٹار’ سے کرنے والی علیزے شاہ نے ڈرامہ ‘عہد وفا’ میں اپنی دلکش اور معصوم اداکاری سے شہرت حاصل کی، تاہم وہ اکثر تنازعات کا شکار بھی رہی ہیں۔ کبھی اپنے لباس پر تنقید، کبھی اپنے اسٹائل کی وجہ سے بحث اور کبھی میوزک ویڈیوز میں نظر آنے پر لوگوں کی طرف سے تبصرے کیے گئے۔

علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اکثر دوسروں کے نشانے پر محسوس کرتی ہیں اور اندر سے بہت ٹوٹ رہی ہیں، حالانکہ وہ باہر سے مضبوط نظر آتی ہیں۔ علیزے نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی غیر اخلاقی راستے سے کامیابی نہیں حاصل کی، پھر بھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اب علیزے نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹس ڈیلیٹ کرتے ہوئے صرف دو الفاظ “I Quit” لکھے اور سوشل میڈیا کو ‘جہنم’ قرار دیا۔ اس اقدام پر مداحوں کی رائے مختلف رہی؛ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، جبکہ دوسرے لوگوں نے علیزے کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی مشکل سے گزر رہی ہیں اور ان کی مدد کی ضرورت ہے۔

علیزے شاہ کا یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر ایک نیا موضوع بن چکا ہے، جس پر لوگوں کی مختلف رائے آ رہی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *