عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے



عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے

اسلام  آباد : عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجے بنگا کا یہ دورہ چار فروری تک جاری رہے گا، اور اس دوران پاکستان میں معاشی اصلاحات اور بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازعات پر بات چیت کی جائے گی۔

اجے بنگا کی ملاقاتوں میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور وزیر اقتصادی امور کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی حالات، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات اور عالمی بینک کی معاونت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے صدر کے اس دورے کے دوران پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔ اس فریم ورک کے تحت عالمی بینک پاکستان کو 2035 تک بیس ارب ڈالر فراہم کرے گا، جو ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم سرمایہ کاری ثابت ہو گا۔

پاکستان پہنچنے کے بعد اجے بنگا اور ان کے وفد نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا، جہاں وزیر اقلیتی امور امریش سنگھ اروڑا، ڈی پی او اور ڈی سی نے ان کا استقبال کیا۔ اجے بنگا نے گوردوارہ میں مذہبی رسومات ادا کیں، اور سکھ برادری کی جانب سے انہیں سروپا پیش کیا گیا۔ گوردوارہ پنجہ صاحب کے بعد، عالمی بینک کا وفد ٹیکسلا میوزیم کی طرف روانہ ہوا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *