عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چار فروری تک قیام کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران، صدر ورلڈ بینک اجے بنگا نے اپنے وفد کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا۔

وزیر اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑا نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجے بنگا نے پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں، اور اس موقع پر سکھ برادری نے انہیں سرورپا پیش کیا۔

وفد کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ صدر ورلڈ بینک اجے بنگا کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دوران انہیں پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عملدرآمد میں پیشرفت کی بھی توقع ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *