ضلع کرم میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی طلبا اور فری لانسرز نے سکھ کا سانس لیا

ضلع کرم میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی طلبا اور فری لانسرز نے سکھ کا سانس لیا



ضلع کرم میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی طلبا اور فری لانسرز نے سکھ کا سانس لیا

پارا چنار: ضلع کرم میں سات ماہ بعد 4G انٹرنیٹ کی بحالی سے طلبا، اساتذہ، فری لانسرز اور کاروباری افراد نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ اور آن لائن روزگار متاثر ہونے کے بعد یہ بحالی مقامی آبادی کے لیے بڑی خوشخبری بن کر آئی ہے۔

یونیورسٹی کے طالب علم علی حسن نے کہا، “آن لائن کلاسز اور ریسرچ کا پورا سلسلہ رُک گیا تھا، اب امید ہے ہم اپنا تعلیمی نقصان کچھ حد تک پورا کر سکیں گے۔”

ایک فری لانسر نوجوان نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ نہ ہونے کے باعث روزگار سے محروم ہو گیا تھا، مگر اب دوبارہ عالمی پلیٹ فارمز سے کام لینا ممکن ہو جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے سروس کی بندش کی وجہ سیکیورٹی خدشات کو قرار دیا تھا۔ اب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن کی بحالی کے بعد سروس بحال کر دی گئی ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *