ویب ڈیسک :کار سازاداروں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اورمکسیکو پر عائد ٹیرف سے ایک ماہ کی عارضی چھوٹ دیدی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ریٹیل کمپنیوں نے پیش گوئی کی ہے امریکی صارفین کے لئے اسٹور شیلف پر قیمتوں میں فوری اضافہ ہوجائے گااور مہنگائی کی ایسی لہر آئے گی جسے روکنا ناممکن ہوگا۔
جنرل موٹرز، فورڈ اور سٹیلنٹِس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ٹیلے فون کال پر رابطے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی کسی بھی آٹوز پر ٹیرف سے ایک ماہ کی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ اس امر کا اعلان وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری، کیرولین لیویٹ نے کیا۔
تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکار ساز اداروں کو عارضی طور پر مہنگائی سے بچایا ہے ۔
30 دنوں کی عارضی چھوٹ کی خبر آتے ہی نیویارک میں جی ایم 7.2 فیصد، فورڈ 5.8 فیصد اور سٹیلنٹیس 9 فیصد اضافے کے ساتھ بڑی کار ساز کمپنیوں کے حصص میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ جبکہ وال اسٹریٹ پر بینچ مارک S&P 500 میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔


















