صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو

صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو



صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو

لاہور :  صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان گورنر ہاؤس پنجاب میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو حالیہ بیرونِ ملک کامیاب دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے تمام اداروں اور قیادت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا، “پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کر رہی ہے، اور کسی کو بھی ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔”

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر کو بتایا کہ دوست ممالک کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت اور نتیجہ خیز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے اور پاک افواج کی بہادری کی بدولت آج کوئی بھی دشمن ملک کی طرف غلط نیت سے نہیں دیکھ سکتا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *