
بغداد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال رشید سے ملاقات میں عراق کی تعمیر نو میں پاکستان کے کردار کی پیش کش کی۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور منشیات کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
صدر زرداری نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستانی زائرین کے لیے سہولتیں بہتر بنانے پر زور دیا۔ عراقی صدر نے پاکستان کے کردار اور فلسطینی عوام کے لیے حمایت کو سراہا۔


















