صحافی احمد نورانیجمیل فاروقیپی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہراشتہاری قرار

صحافی احمد نورانیجمیل فاروقیپی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہراشتہاری قرار

صحافی احمد نورانیجمیل فاروقیپی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہراشتہاری قرار

ویب ڈیسک: عدالت نے صحافیوں احمد نورانی، جمیل فاروقی اور پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے پر درج مقدمات کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے صحافیوں احمد نورانی، جمیل فاروقی اور پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، یہ تحریری حکم نامہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے جاری کیا۔

عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا، تینوں ملزمان متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے، احمد نورانی، جمیل فاروقی اور سیمابیہ طاہر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  مقدمات کا چالان مکمل کرکے عدالت پیش کر چکی ہے، این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف جولائی اور اگست 2025 میں مقدمات درج کئے تھے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *