شیخ رشید نے 3ماہ خاموش رہنے کے بعد دوبارہ پیش گوئیاں شروع کردیں-اردو نیوز اپڈیٹ

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تین ماہ خاموش رہنے کے بعد دوبارہ سے پیش گوئیاں شروع کردی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی۔ 

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں نائب وزیراعظم کی کوئی گنجائش نہیں، نائب وزیر اعظم جاتی عمرہ کا آئین ہے۔   آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں، اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی جب کہ حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگا ۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، پی ٹی آئی کے مذاکرات پر شبلی فراز ہی کچھ کہہ سکتے ہیں تاہم سانحہ 9 مئی کےجوبے گناہ ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *