شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 خوارج ہلاک



شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میران شاہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ہوا، فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کردیا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین نے شہادت کو گلے لگا لیا۔



Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *