شاہ رخ خان ہیٹ سٹروک کا شکار ہسپتال داخل-اردو نیوز اپڈیٹ

شاہ رخ خان ہیٹ سٹروک کا شکار ہسپتال داخل-اردو نیوز اپڈیٹ



احمد آباد:بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان  ہیٹ سٹروک کاشکار ہوگئے۔ گرمی کی وجہ سے طبیعت ناساز ہونے پر ان  کو ہسپتال داخل کرادیاگیا۔ 

بالی وڈ اداکار  اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان  آئی پی ایل  کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے  وہاں پر شدید گرمی تھی رپورٹ کے مطابق   شاہ رخ خان احمد آباد میں 45 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے باعث ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بالی وڈ سٹار فی الحال طبی نگرانی میں ہیں تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

 ہسپتال کے ارد گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی صحت اب ٹھیک ہے اور انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *