شانگلہ:پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ2 اہلکار شہید 3 زخمی

شانگلہ:پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ2 اہلکار شہید 3 زخمی

ویب ڈیسک:   شانگلہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے چکیسر میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی  گنانگر  پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید جب کہ محرر سمیت 2 زخمی ہوگئے،پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان  فائرنگ  کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے،علاقہ مکین رات گئے پولیس کی مدد کے لیے نکل آئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ شہید اہل کاروں میں اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثار خان  جب کہ زخمیوں میں محرر ارشدخان، سپاہی ارشد خان اور رفعت شامل ہیں۔زخمی اہلکاروں کو بٹ گرام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن  شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع شانگلہ میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *