سی ڈی ایف نوٹی فکیشن پر مہم چلانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے، عطا تارڑ

سی ڈی ایف نوٹی فکیشن پر مہم چلانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے، عطا تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن پر مہم چلانے والے بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے جنہوں نے ایک بے بنیاد طوفان برپا کر رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو بھی شرمندہ ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک بار پھرمزید مضبوط ہوا ہے، اسٹرکچرل تبدیلیاں کرکے اپنے دشمن کوخوفزدہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فورسز کے لیے ایک متحدہ کمانڈ قائم کی گئی ہے۔ ہمیں جنگ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی اورمغربی دونوں سرحدوں کومحفوظ بنا لیا ہے جس کے بعد اب دشمن کی جرات نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن آج جاری کردیے گئے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پانچ سال کے لیے کی گئی ہے جبکہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرکی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرکی مدت میں توسیع کا اطلاق 19 مارچ 2026 سے ہوگا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *