
(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،اس دوران 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ایک گروہ کی 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب دراندازی کی کوشش, ژوب کے علاقہ سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے نقل و حرکت کا بروقت نوٹس لیا.
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ژوب کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے پانچ خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیا گیا۔ ژوب کے علاقے سمبازہ میں پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے داخل ہونے والے خوارجی دہشتگردوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے سرحدی انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے،پاکستانی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کی ہر کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا جائے گا۔ خوارج کی نقل و حرکت سیکیورٹی فورسز نے بروقت مانیٹر کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک-افغان سرحد پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔انہوں نے کارروائی میں 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیکیورٹی فورسز کو شاباش:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کی پاک افغان بارڈر سے ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی بلوچستان میں دراندازی کو ناکام بنایا۔بہادر سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 5خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔قوم کو بلاشبہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
Source link


















