سیف علی خان پر حملہ پولیس مرکزی ملزم تک کیسے پہنچی؟

سیف علی خان پر حملہ پولیس مرکزی ملزم تک کیسے پہنچی؟

سیف علی خان پر حملہ پولیس مرکزی ملزم تک کیسے پہنچی؟

ویب ڈیسک:تین دن تک جاری تلاش کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار سیف علی خان کو چاقو کے وار  سے زخمی کرنے کے کیس میں مرکزی ملزم کو اتوار کی صبح مہاراشٹر کے علاقے تھانے سے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق ممبئی پولیس اور سٹی کرائم برانچ نے ملزم کا سراغ لگانے کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دی تھیں، اور اس کے تعاقب میں انہوں نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو پتا چلا کہ ملزم کو دادر ریلوے اسٹیشن کے باہر تین مرتبہ دیکھا گیا تھا اور وہ وورلی کولیواڑا گیا تھا۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ سیکڑوں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی جانچ کی گئی، جس کے بعد پولیس کو علم ہوا کہ حملہ آور علاقے میں ایک ٹھیکیدار کے پاس گیا تھا۔

چنانچہ ٹھیکیدار تک پہنچ کر پولیس نے 30 سالہ ملزم کے بارے میں تمام تفصیلات حاصل کیں اور ٹھیکیدار کی ہدایات کی بنیاد پر پولیس ملزم کی تلاش میں میٹرو کی تعمیراتی سائٹ کے قریب جنگلاتی علاقے میں ایک لیبر کیمپ تک پہنچی جو ہیرانندانی اسٹیٹ، تھانے ویسٹ میں ٹی سی ایس کال سینٹر کے پیچھے تھا۔

ماضی میں ملزم تھانے کے ایک ہوٹل میں بھی کام کرتا تھا اور اب تک اس کے نام پر کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *