سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب ووٹنگ کا عمل جاری

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب ووٹنگ کا عمل جاری



سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب ووٹنگ کا عمل جاری

سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 (سمبڑیال) میں ضمنی انتخاب  کے لیے معرکہ آج سج گیا ہے، جہاں ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ پولنگ صبح شروع ہوئی جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کا کنا ہے کہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 563 ہے، جن کے لیے 185 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 11 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پولنگ کا عمل پرامن اور شفاف طریقے سے مکمل ہو سکے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں الرٹ ہیں۔

ضمنی انتخاب میں کانٹے دار مقابلہ مسلم لیگ (ن) کی حنا ارشد وڑائچ اور پاکستان تحریک انصاف کے فاخر گھمن کے درمیان متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے راحیل کامران چیمہ اور تحریک لبیک پاکستان کے چودھری شفاقت بھی میدان میں ہیں۔

خیال رہے کہ یہ  نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جن کی وفات کے بعد ان کی صاحبزادی حنا ارشد وڑائچ کو پارٹی کی جانب سے میدان میں اتارا گیا ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *