سہیل آفریدی کےسکیورٹی گارڈز کا صحافیوں پر تشدد لاہور پریس کلب کا اہم مراسلہ آگیا

سہیل آفریدی کےسکیورٹی گارڈز کا صحافیوں پر تشدد لاہور پریس کلب کا اہم مراسلہ آگیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی گارڈز کا صحافیوں پر تشدد، لاہور پریس کلب کی شدید مذمت، صحافیوں پربیہمانہ تشدد کے حوالے سے لاہور پریس کلب کا شدید احتجاج اور مذمت کی گئی۔

وزیراعلی خیبر پختونخواسہیل آفریدی سے اپنے سکیورٹی گارڈز کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا گیا، لاہور پریس کلب کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر کارروائی نہ کی تو سہیل آفریدی کی آئندہ تمام تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

سہیل آفریدی کے سیکورٹی گارڈز نے سینئر صحافیوں راؤ دلشاد ، عدنان شیخ ، الفت مغل ، وقاص غوری سمیت دیگر صحافیوں کے ساتھ مار پیٹ کی اور انہیں دھکے دیئے۔

لاہور پریس کلب کے صحافیوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے گارڈز نے ثابت کیا ہے کہ وہ تہذیب سے عاری ہیں ، ہم صحافیوں کے ساتھ ایسے واقعات کوہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

تحریک انصاف نے صحافیوں پر تشدد، بدتمیزی اوربدتہذیبی کو ایک روایت بنالیا ہے۔

سہیل آفریدی کےسکیورٹی گارڈز کا صحافیوں پر تشدد لاہور پریس کلب کا اہم مراسلہ آگیا

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *