ویب ڈیسک:فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ، 9 دسمبر سے اب تک 43 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشن 43 دہشت گرد ہلاک ہوئے، بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل اور پنجگور میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے، 9 دسمبر سے بلوچستان میں 25 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔
لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں 6 خوارج ہلاک ہوئے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد گروپس کے خلاف آپریشنز تیز کردیا گیا، سکیورٹی فورسز پرعزم، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی کے لیے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائیاں، ملک دشمن عناصر کو شکست دینی، سکیورٹی فورسز کا عزم، ملک کو دہشتگردی سے پاک کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،ہماری سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے،انشاءاللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
Source link