
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کا حل تبھی ممکن ہے جب بیٹھ کر بات کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، تاہم اپوزیشن اکثر مایوس کن رویہ اختیار کرتی ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن نے ملک میں ایسے حالات پیدا کیے ہیں جہاں سے واپسی مشکل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور ملک مخالف عناصر برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ سپیکر نے یہ بھی نوٹ کیا کہ جن چیزوں پر ملک کو فخر ہونا چاہیے، ان کے خلاف بعض ٹوئٹس کی گئی ہیں۔


















