سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا توہین عدالت کیس کی سماعت 5 جون کو -اردو نیوز اپڈیٹ

سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا توہین عدالت کیس کی سماعت 5 جون کو -اردو نیوز اپڈیٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، جس کی سماعت 5 جون بروز بدھ کو ہوگی۔

عدالت نے اس حوالے سے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر سینیٹر فیصل واوڈا اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔

فیصل واوڈا کی جانب سے اعلی عدلیہ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے 17 مئی کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *