
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ سماعت کی۔
اٹارنی جنرل منصور اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں تب مخصوص نشستیں لے سکتیں جب کم ازکم ایک امیدوار جیتا ہو۔ آئین کے مطابق مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں کو ملیں گی آزاد امیدواروں کونہیں۔مخصوص نشستوں سے متعلق آرٹیکل 51 کو بروئے کار لایا جائے


















