
ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں نئی بلندیاں چھو گئیں۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نئی بلندیاں چھو لی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,638 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4,300 روپے بڑھ کر 4,86,162 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی، جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3,687 روپے اضافے کے ساتھ 4,16,805 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب، فی تولہ چاندی کی قیمت 500 روپے اضافے کے ساتھ 9,575 روپے تک پہنچ گئی، اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 8,209 روپے کی سطح پر آ گئی۔


















