
ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد آج بھی سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی مزید کمی آئی، جس سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے پر پہنچ گیا۔ دس گرام سونا 1457 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے کا ہو گیا۔ یہ کمی گزشتہ دو دنوں میں مجموعی طور پر 2700 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔
اسی دوران، چاندی کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، اور فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔


















