
(ویب ڈیسک ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 571 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 28 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 893 ڈالر فی اونس ہے۔


















