
ویب ڈیسک: سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے ہو گئی، 10 گرام سونا 1972 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 7 ہزار 803 روپے کا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر بڑھنے سے 4533 ڈالر ہو گئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 462 روپے کے اضافے سے 8407 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔


















