
ویب ڈیسک: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 2800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2401 روپے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر اضافے سے 4560 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
فی تولہ چاندی 260 روپے اضافے سے 7784 روپے ہوگئی۔ جبکہ 10 گرام چاندی 223 روپے اضافے سے 6673 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 2.60 ڈالر اضافے سے 73 ڈالر فی اونس ہوگئی۔


















