سولر پینل مزید سستے! گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟-اردو نیوز اپڈیٹ


عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اب تک 60 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث بجلی کے زائد بلوں سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ سولر پینل سسٹم کی تنصیب اب گزشتہ سال کی نسبت 65 فیصد کی بچت کے ساتھ ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

رواں ماہ قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے، جنوری میں سولر پینل کی فی واٹ قیمت گزشتہ سال 120 روپے سے کم ہو کر 55 روپے ہو گئی تھی، جبکہ اب قیمتوں میں مزید 25 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے اور اب فی واٹ قیمت 37 روپے ہو گئی ہے۔

اب سولر پینلز سسٹم کی تنصیب کتنی سستی ہوگی؟

سولر سسٹم کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سولر پینلز کی قیمت میں 65 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ سولر پینل سسٹم کی کل لاگت کا 70 فیصد حصہ پینلز کی قیمت پر منحصر ہوتا ہے، اگر پینلز کی قیمت 80 روپے سے زائد کم ہوئی ہے تو مکمل سولر سسٹم نص




Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *