سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی (ایس این جی پی) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر سے فروری تک گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق، صارفین کو تین مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، جس دوران وہ ناشتہ اور کھانا تیار کر سکیں گے۔

نئے لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق، گیس کی فراہمی درج ذیل اوقات میں ہو گی:

صبح: ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک
دوپہر: ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک
شام: ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے، تاہم صنعتی شعبے کے لیے کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق، سسٹم میں گیس کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے صارفین کو ضرورت کے مطابق گیس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس این جی پی حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گیس کا استعمال باقاعدہ شیڈول کے مطابق کریں تاکہ گیس کی فراہمی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *