سوئی ناردرن کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق سحر و افطار کے اوقات میں صارفین کو گیس فل پریشر پر فراہم کی جائے گی تاکہ روزہ رکھنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
شیڈول کے مطابق صبح 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ اگر کسی علاقے میں کم پریشر کی شکایت ہو تو صارفین فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 1199 پر رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ فوری کاروائی کی جا سکے۔
سوئی ناردرن نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں گیس کے استعمال کو منظم کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کریں۔

















