سلمان خان کیلئے لگژری گھڑی قیمت جان کربھی دنگ رہ جائینگے

سلمان خان کیلئے لگژری گھڑی قیمت جان کربھی دنگ رہ جائینگے

سلمان خان کیلئے لگژری گھڑی قیمت جان کربھی دنگ رہ جائینگے

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان، جو اِن دنوں اپنی آنے والی فلم ‘سکندر’ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی واچ کلیکشن میں ایک شاندار اضافہ کیا ہے۔

لگژری گھڑیاں بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ‘ جیکب اینڈ کو’ نے سپر اسٹارسلمان خان کے ساتھ مل کر ایک منفرد اور بیش قیمت گھڑی متعارف کروائی ہے جو نہ صرف ایک لگژری آئٹم ہے بلکہ ایک یادگار خراج تحسین بھی ہے۔

یہ لمیٹڈ ایڈیشن والی گھڑی سلمان خان کے شاندار فلمی کیریئر اور ان کے والد سلیم خان کی میراث کو خراج پیش کرنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے، اس گھڑی میں بھارتی پرچم کے رنگوں کو شامل کیا گیا ہے، گھڑی کے ڈیزائن میں سلمان خان کی شخصیت کی جھلک نمایاں ہے، اس میں زعفرانی اور سبز رنگ کے امتزاج سے بھارتی پرچم اور ثقافت کی نمائندگی کی گئی ہے، جبکہ گھڑی کے ڈائل پر لیزر سے کندہ ورلڈ میپ سلمان خان کی بین الاقوامی پہچان کو اجاگر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ گھڑی میں 6 نمبر کے نشان پر “S.K” کی کندہ کاری کی گئی ہے، جو دراصل سلمان خان کے نام کا مخفف ہیں, اگرچہ سلمان خان کے واچ کلیکشن میں شامل کئی گھڑیوں کی قیمت کروڑوں روپے سے ہے، لیکن یہ گھڑی بھی کم مہنگی نہیں, یہ منفرد گھڑی خریدنا کسی عام شخص کے بس کی بات نہیں، کیونکہ اس کا قیمت 34 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 95 لاکھ 28 ہزار 500 پاکستانی روپے) ہے۔

اس گھڑی کو سلمان خان کے مشہور نیلے پتھر والے بریسلیٹ سے ملتے جُلتے خصوصی ٹرکوائز باکس میں پیش کیا گیا ہے، اس کا اندرونی میکانزم ‘ جیکب اینڈ کو’ کے خودکار JCAA14 کیلیبر پر مشتمل ہے، جس میں 206 متعلقہ تکنیکی اجزاء کے علاوہ 33 جواہرات بھی شامل ہیں، جو اس کی خوبصورتی کو یقینی بناتے ہیں۔

یہ لمیٹڈ ایڈیشن والی گھڑی نہ صرف سلمان خان کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے بلکہ لگژری گھڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بھی دلچسپی سے بھرپور ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *