سلمان خان کو شادی کیلئے پاکستانی اداکارہ کا انتظار؟

سلمان خان کو شادی کیلئے پاکستانی اداکارہ کا انتظار؟

سلمان خان کو شادی کیلئے پاکستانی اداکارہ کا انتظار؟

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان شادی کے لیے ان کا انتظار کررہے ہیں۔

نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی کاسٹ میں حنا طارق، زینب رضا، رابعہ کلثوم، اور عمر شہزاد شامل ہیں، اپنے ڈرامے کی پروموشن کے سلسلے میں کاسٹ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے پوچھا کہ حنا طارق کون سے سلیبرٹی کا پیچھا کرتی ہیں؟

جواب میں عمر شہزاد اور رابعہ کلثوم نے بتایا کہ یہ سلمان خان کو فالو کرتی ہیں جو کہ سب کو پتا ہے، یہ باتیں بھی سلمان خان کی ہی کرتی ہیں۔ زینب رضا نے کہا کہ مجھے بھی وہ بہت پسند ہیں۔

میزبان نے پوچھا کہ حنا بتاؤ سلمان خان شادی کب کررہے ہیں؟ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ میرا انتظار کررہے ہیں جب میں تھوڑی سی بڑی ہوجاؤں گی تو شادی کرلیں گے۔

شوبز میں آنے کے سوال پر حنا طارق نے بتایا کہ مجھے شروع سے ہی شوق تھا میں خود کو اسکرین پر دیکھنا چاہتی تھی لیکن کنفیوژ تھی کہ لوگ پسند کرتے ہیں کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشتہار سے شروعات کی تھی اس کے بعد اداکاری شروع کی۔

حنا طارق نے کہا کہ شروع سے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں آنے کا شوق تھا لیکن اس وقت پڑھائی چل رہی تھی جب تعلیم مکمل ہوگئی تو کراچی آئی اداکاری شروع کی۔

اداکارہ نے کمرشل کے لیے انسٹاگرام سے اپروچ کیا گیا تھا جس کے بعد اشتہار ملا تھا، گھر میں کسی فرد کا بھی شوبز سے تعلق نہیں ہے۔

حنا طارق کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کے لیے ایک سال تک گھر والوں کو منانا پڑا اب سب خوش ہیں اور کہتے ہیں جو کرنا چاہتی ہو کرلو، بھائی، والدین بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *