سزائے موت کے قیدی کی آخری حیران کن خواہش نے سب کو چونکا دیا

سزائے موت کے قیدی کی آخری حیران کن خواہش نے سب کو چونکا دیا

ویب ڈیسک: امریکی ریاست جارجیا میں سزائے موت پانے والے ایک قیدی کی آخری خواہش نے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں دوہرے قتل پر سزائے موت پانے والے قیدی سے آخری فرمائش پوچھی گئی تو اس نے حیران کن فرمائش کر دی۔

52 سالہ سٹیسی ہمفریز نے اپنی آخری خواہش میں پیاروں سے ملاقات کے بجائے انتہائی زیادہ کیلوریز پر مشتمل کھانوں کی فرمائش کر دی۔

سٹیسی ہمفریز کا قد تقریباً 6 فٹ 3 انچ ہے اور اس کا وزن 305 پاؤنڈ ہے۔ وہ موٹاپے کا شکار ہے اور اس نے آخری کھانے کے طور پر مختلف اقسام کے گوشت اور فاسٹ فوڈ کا انتخاب کیا۔

رپورٹس کے مطابق سزائے موت کے قیدی نے باربی کیو بیف برسکٹ، پگ میٹ، بیکن ڈبل چیزبرگر، فرنچ فرائز، کول سلا، کارن بریڈ، بفیلو ونگز، میٹ پریمی پین پیزا، ونیلا آئس کریم اور دو لیمن لائم سوڈا مانگے۔

یہ غیر معمولی آخری خواہش عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ جہاں عام طور پر سزائے موت پانے والے قیدی آخری لمحات میں اپنے اہلخانہ سے ملاقات یا روحانی سکون کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *