راولپنڈی : سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کےمطابق مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم کی پٹیشنز دائر کیں تھیں ، مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں۔
48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا ،تاہم 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا ہے ، البتہ رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔


















