سابق کرکٹر محمد الیاس میں کینسر کی تشخیص ہسپتال داخل

سابق کرکٹر محمد الیاس میں کینسر کی تشخیص ہسپتال داخل

سابق کرکٹر محمد الیاس میں کینسر کی تشخیص ہسپتال داخل

(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر و چیف سلیکٹر محمد الیاس میں کینسر کی تشخیص ہوگئی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔انہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ محمد الیاس نے پی سی بی سے اس مشکل وقت میں  مدد  کی اپیل کی ہے.

محمد الیاس  نے قوم سے ان کی صحت یابی کے لئے دعاوں کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ محمد الیاس نے 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے، وہ  پی سی بی میں چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہ چکے ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *