ریٹیلرز کے لیے 50 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز

ریٹیلرز کے لیے 50 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز



ریٹیلرز کے لیے 50 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز

اسلام آباد:حکومت نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو آگاہ کیا کہ ٹیکس چوری میں ملوث ریٹیلرز پر جرمانہ موجودہ پانچ لاکھ روپے سے بڑھا کر پچاس لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق نئے بجٹ میں پوائنٹ آف سیلز سسٹم میں شامل دکانداروں کی تعداد کو 70 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے والے افراد کو 10 ہزار روپے تک انعام دینے کی سکیم بھی زیر غور ہے۔

علاوہ ازیں، ریٹیلرز کی نگرانی کے لیے دکانوں پر مانیٹرنگ کیمرے اور ایف بی آر اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ خاص طور پر پولٹری، تمباکو، چکن، چوزہ اور بیوریجز کے شعبے کو مانیٹر کیا جائے گا۔

کمیٹی اجلاس میں بعض ارکان نے بلیک منی کے لیے ایمنسٹی اسکیم تجویز کی، جسے ایف بی آر نے مسترد کر دیا۔ حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی موجودگی میں کسی بھی قسم کی ایمنسٹی ممکن نہیں۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *