ریلوے نے مال گاڑیوں کی عالمی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کرلیں

ریلوے نے مال گاڑیوں کی عالمی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کرلیں



چین نے پاکستان ریلوے کو ٹیکنالوجی کی مکمل ٹرانسفر کرنے کا وعدہ پورا کرلیا، پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کرلیں، اب مال گاڑی بھی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔

سی ای او ریلوے نے لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ویگنوں کا افتتاح کر دیا، 40 ہائی کپیسٹی ویگنیں ریلوے فلِیٹ میں شامل کر دی گئیں۔

جدید ڈیزائن کی حامل ویگنیں کنٹینروں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گی، چینی ٹیکنالوجی سے بننے والی ویگنوں کے پاس 70 ٹن لوڈ لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔

مالی سال 26-2025 کے اختتام پر ایسی 820 کوچز ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی، مقامی طور پر ویگنوں کی تیاری سے فارن ایکسچینج ریزرو کی بچت ہوگی، ویگنوں سے ہر سال آمدن میں 9 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *