ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان گہرا تعلق، جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، وہاں انتشار اور فساد نے جگہ لی:چیف آف ڈیفنس سٹاف عاصم منیر 

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان ایک گہرا تعلق موجود ہے۔ ان کے مطابق، دفاعی معاہدہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے پاکستان کو محافظینِ حرمین کا شرف عطا کیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، وہاں انتشار اور فساد نے جگہ لی، اور عزت و طاقت تقسیم سے نہیں بلکہ محنت اور علم سے حاصل کی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کا وطیرہ ہے اور دشمن کو چھپ کر نہیں، بلکہ للکار کر شکست دی جاتی ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے مزید کہا کہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی بھی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا اور معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔ انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ قوم کو متحد رکھیں اور عوام کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *