ریئل اسٹیٹ کیلئےخوشخبری:حکومت کافیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنےکافیصلہ

ریئل اسٹیٹ کیلئےخوشخبری:حکومت کافیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنےکافیصلہ

ریئل اسٹیٹ کیلئےخوشخبری:حکومت کافیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر لاگو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ڈیوٹی جولائی 2023 میں متعارف کروائی گئی تھی، جو کسی بھی پلاٹ کی پہلی فروخت پر 3 فیصد وصول کی جاتی تھی۔ محض 10 ماہ بعد اس ٹیکس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر حکام نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قدم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مشاورت سے اُٹھایا جا رہا ہے۔

ابتدائی طور پر فائلرز سے 3 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جاتی تھی۔ اب ذرائع کے مطابق، حکومت نے دونوں اقسام پر سے یہ ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف بی آر اس حوالے سے سمری پہلے ہی ارسال کر چکا ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر نجیب میمن کے مطابق، اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے جلد قانون سازی کی جائے گی۔ وزیر خزانہ اس سمری کی منظوری دے چکے ہیں اور اب یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ، حکومت 1 کروڑ روپے سالانہ آمدنی پر لاگو 10 فیصد سرچارج کو بھی آئندہ مالی سال سے ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے، تاہم ان فیصلوں پر عمل درآمد آئی ایم ایف کی حتمی منظوری سے مشروط ہوگا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *