
(ویب ڈیسک ) روسی صدرپوٹن نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر شدید ردعمل دیا ہے۔
روسی صدر پوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے “سنگ دلانہ قتل” قرار دیا ہے، جو انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
پیوٹن نے ایران میں امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائی پر بھی سخت تنقید کی۔ اتوار کے روز کریملن نے وہ خط شائع کیا جو پیوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب مسعود بزشکیان کو ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے آیت اللہ خامنہ ای کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
خط میں پیوٹن نے کہا: “براہِ کرم اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کے قتل پر میری دلی تعزیت قبول کیجیے، جو انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قوانین کی تمام حدود کی سنگ دلانہ خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا گیا۔”


















