رواں سال ٹریفک حادثات میں 806 افراد جاں بحق 11,596 زخمی

رواں سال ٹریفک حادثات میں 806 افراد جاں بحق 11,596 زخمی

رواں سال ٹریفک حادثات میں 806 افراد جاں بحق 11,596 زخمی

ویب ڈیسک: رواں سال پاکستان میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 806 ہوگئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، ان میں 632 مرد، 81 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق، رواں سال ٹریفک حادثات میں 11,596 افراد زخمی ہوئے، جن میں 9,081 مرد، 1,815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔

ہیوی گاڑیوں کے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 244 تک پہنچ گئی۔ ان میں ڈمپر کی ٹکر سے 41، ٹریلر کی ٹکر سے 95، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 56، مزدا کی ٹکر سے 20 اور بس کی ٹکر سے 32 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ذرائع نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *