رنگ روڈ پولیس کو سی ٹی او لاہور کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

رنگ روڈ پولیس کو سی ٹی او لاہور کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

رنگ روڈ پولیس کو سی ٹی او لاہور کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پولیس کے معاملات بھی سی ٹی اولاہور دیکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی او اطہر وحید کو حکام کی جانب سے آگاہ کردیا گیا،سی ٹی او رنگ روڈ کی نفری کے انتظامی و آپریشنل معاملات کو دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پر ایک ایس پی ،4ڈی ایس پی 11انسپکٹر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔180وارڈنز اور142ٹریفک اسسٹنٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،رنگ روڈ پر تعینات سٹاف ڈیپوٹیشن پر ٹریفک پولیس سے بھجوایاجاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  معاملے کی  قانون سازی کرکے جلد منظوری کیلئے حکومت کو بھجوائی جائے گی۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *