رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم مبارک (نانی والا) آج اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں متعدد مقدمات کے سلسلے میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے دونوں سوشل میڈیا شخصیات کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی سربراہی میں ہونے والی پیشی میں دونوں کے خلاف آن لائن بیٹنگ، گیمز ایپس کی تشہیر اور دیگر متنازعہ سرگرمیوں کے الزامات ہیں۔ دوران سماعت، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے 15 روز کی راہداری ضمانت کی درخواست کی، جس پر جسٹس انعام منہاس نے 10 دن کی حفاظتی ضمانت دینے کا حکم دیا اور کہا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

رجب بٹ، جو اپنی لگژری زندگی کے وی لاگز اور فیملی مواد کے لیے مشہور ہیں، بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے الزام میں قانونی پیچیدگیوں میں گھیرے ہوئے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز 8.2 ملین سے زائد ہیں، اور انسٹاگرام پر ان کے فالورز 2.7 ملین ہیں۔

رجب بٹ کی برطانیہ میں بھی قانونی مشکلات سامنے آئی ہیں۔ برطانوی حکام نے ان کا ویزا اس وقت منسوخ کر دیا جب یہ پتہ چلا کہ انہوں نے ویزا درخواست کے دوران پاکستان میں جاری مقدمات کی معلومات فراہم نہیں کیں۔ برطانوی حکام نے انہیں ملک بدر کر کے پاکستان واپس بھیج دیا۔

رجب بٹ اور ندیم مبارک (نانی والا) کے مقدمات سوشل میڈیا پر بیٹنگ ایپس اور متنازعہ مواد کی تشہیر سے متعلق اہم سوالات اٹھا رہے ہیں، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مستقبل میں ایسے مقدمات میں اہم مثال ثابت ہوگا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *