ویب ڈیسک: پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئےاپنی شادی کا اشارہ دیا، ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا’ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے‘۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔
رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں خاتون (غالباً وہ خود) اور مرد نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شادی کے حوالے سے گفتگو اور تبصرے شروع کردیے ہیں۔
رابی پیرزادہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کچھ اشعار بھی لکھے۔ تاہم انہوں نے تصویر میں ان کے ہمراہ موجود شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا مگر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کو بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل شہرت حاصل ہوئی لیکن کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ ایک سماجی کارکن ہیں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔


















