
پاکستان کے مختلف شہروں میں کتے کے کاٹنے کے واقعات تھم نہ سکے۔
وہیں اب پنجاب کے شہر دیپالپور کے نواحی علاقے حویلی لکھا میں عید کے پر موقع پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بچے کو آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا۔
ذرائع کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ حویلی لکھا میں گلے میں گھومتے آوارہ کتوں نے 10 سالہ معصوم بچے کو نوچ ڈالا، جس کے بعد بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


















