دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں آرمی چیف

دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں آرمی چیف

دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں آرمی چیف

(ویب ڈیسک ) آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں؟، دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر  نےپہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ  برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور  بیرون ملک پاکستانی اسکی عمدہ ترین مثال ہیں ۔

آرمی چیف نے کہا کہ  آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی  نسل کو سنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا، کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں؟، دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں۔

چیف آف آرمی سٹاف  جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ   بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے بہا وسائل سے نوازا ہے جس پر ہمیں ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے،ہم آج مل کر یہ واضح پیغام دے رہے ہیں “جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا ہم مل کر اُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے”۔

آرمی چیف نے اوور سیز پاکستانیوں سے مخاطب ہو کر کہا  کہ “آپ  جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں کہ آپکی میراث ایک اعلیٰ معاشرے ، نظریئے اور تہذیب سے ہے”

انہوں نے کہا کہ  نامساعد حالات کے آگے بطور مسلمان اور پاکستانی نہیں گھبراتے، ہم کبھی بھی مشکلات اور دشواریوں کے سامنے نہ جھکے ہیں، نہ جھکیں گے،  جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

آر می چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ  قوم اپنے شہداء  کو نہایت عزت اور وقار کی نظر سے دیکھتی ہے۔ ان کی قربانی لازوال ہے جس پر کبھی ملال نہ آنے دیں گے،ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا، آپ ہمیشہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں، کیونکہ آپ کا تعلق کسی عام ملک سے نہیں، بلکہ آپ ایک عظیم اور طاقتور  ملک کے نمائندے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا،پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ   پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے،سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکاء نے “ پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ لگایا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *