
ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئیں۔
نارتھمپٹن 17 مئی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سےزیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئیں ۔انہوں نے اپنے 148 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 137 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کی میگن شوٹ کا 136 وکٹوں کا ریکارڈ توڑدیا۔ندا ڈار کے اس عالمی ریکارڈ کے باوجود انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 رنز سے شکست دے کر تین میچوں سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ ویمنز نے ایجبسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 53 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اتوار کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔جمعہ کو نارتھمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ ویمنز نے ٹاس جیت…