امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو حقیقت سامنے آ جائے گی۔ ایرانی سپریم لیڈر کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ہم جلد معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ اگر معاہدہ نہیں ہوتا تو پھر ہمیں معلوم ہوجائے گا کہ خامنہ ای نے ٹھیک کہا تھا یا نہیں۔
مشرق وسطی میں ہمارے دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور بحری جہاز موجود ہیں چند دنوں میں ایران کے بالکل قریب ہوں گے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ امریکا کا ایران پر حملہ پورے خطے کا تنازع بن جائے گا۔
اہل ایران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ امریکا ایران کو نگلنا چاہتا ہے لیکن بہادر ایرانی قوم راستے میں کھڑی ہے۔


















