دلوں پر راج کرنے والے جنید جمشید کوبچھڑے 9 برس بیت گئے

دلوں پر راج کرنے والے جنید جمشید کوبچھڑے 9 برس بیت گئے



دلوں پر راج کرنے والے جنید جمشید کوبچھڑے 9 برس بیت گئے

لاہور : آج پاکستانی پاپ سنگر سے نعت خوانی کی طرف سفر کرنے والے ماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کی 9ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ جنید جمشید کی آواز اتنی نرم اور میٹھی تھی کہ ان کا ہر گیت سننے والوں کے دلوں میں گھر کر جاتا تھا۔ 3 ستمبر 1964ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، لیکن ان کی تقدیر کچھ اور تھی۔

جنید جمشید نے اپنے کیرئیر کا آغاز پاپ گلوکار کے طور پر کیا، اور ان کا پہلا البم ہی انہیں شہرت کی بلندیوں تک لے آیا۔ ان کا مشہور گیت “دل دل پاکستان” نے انہیں نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت کی نئی سطح پر پہنچا دیا۔ لیکن 2004ء میں، جب وہ گلوکاری کی دنیا میں عروج پر تھے، جنید جمشید نے گلوکاری کو چھوڑ کر دین کی تبلیغ کی طرف قدم بڑھایا۔

جنید جمشید کا دین کی طرف یہ سفر انتہائی متاثر کن تھا۔ 2005ء میں انہوں نے نعتیہ کلام پڑھنے کا آغاز کیا اور اپنی دلکش آواز میں پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا، جو بے حد مقبول ہوا۔ شوبز کی دنیا میں عزت، شہرت اور دولت حاصل کرنے کے بعد جنید جمشید نے اپنی زندگی کا مقصد دین کی خدمت قرار دیا اور لوگوں کو دین کی دعوت دی۔

جنید جمشید کی شخصیت میں ایک خوبصورتی تھی جو صرف ان کی آواز تک محدود نہیں تھی، بلکہ ان کی زندگی کے ہر پہلو میں تھی۔ انہیں 2014ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

7 دسمبر 2016ء کو جنید جمشید ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے، مگر ان کی خوبصورت آواز اور ان کا دین کے لیے کی جانے والی جدوجہد ہمیشہ کے لیے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *