
ویب ڈیسک: دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے 2025 میں بھی زبردست ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اور حکومتِ دبئی کے ادارے دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ (DLD) کے مطابق نومبر میں خرید و فروخت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
نومبر 2025 تک دبئی میں جائیداد کی لین دین کی مالیت 624.1 ارب درہم (تقریباً 47.68 کھرب روپے) تک پہنچ چکی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 49.6 فیصد زیادہ ہے۔ اس کی بنیادی وجہ اہم کمیونٹیز میں آف پلان ڈیمانڈ اور سرمایہ کاروں کی دبئی کی تعمیراتی صنعت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ہے۔
نومبر میں دبئی میں سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 15.51 ارب روپے میں فروخت ہوا، جب کہ اسی ماہ میں 769 سودے ہوئے جن کی مالیت 3.51 ارب درہم (تقریباً 268 ارب روپے) رہی۔


















