خیبرپختونخوا پولیس کا پاکستان کا پہلا ڈرون ٹیکنالوجی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا پاکستان کا پہلا ڈرون ٹیکنالوجی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا پاکستان کا پہلا ڈرون ٹیکنالوجی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس نے پاکستان کا پہلا ڈرون ٹیکنالوجی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون یونٹ نوشہرہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں قائم کیا جائے گا، ڈرون یونٹ میں انٹی ڈرونز ،سرویلنس ڈرونز ،اٹیک ٹرونز ،آپریشن ڈرون ،جیمنگ ڈرونز اور  حملہ آور ڈرونز شامل ہونگے۔

پولیس حکام کے مطابق   ڈرون یونٹ کی تیاری کے ابتدائی ہوم ورک شروع کردیا گیا ہے۔ ڈرون یونٹ آئی ٹی شعبہ کے ماہر ٹیم کو  تعینات کیا گیا ہے،یونٹ میں تعینات ہونے والے اہلکاروں کو بھی ڈرونز سے متعلق خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پشاور ڈرون یونٹ کے پہلے بیج کے لیے جدید ائی ٹی کورس شروع کردئیے گے ،یونٹ ڈرون کیمروں ڈرون اٹیک اور ڈرون جیمنگ سسٹم سے لیس ہوگا، گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی کے کامیاب تجربات بھی کیے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق  پشاور خیبرپختونخوا پولیس ڈرون یونٹ کی ٹیم کورس مکمل کرنے کے بعد مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائےگا ۔ ڈرون یونٹ میں انٹی ڈرون سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی میں اینٹی ڈرونز ،سرویلنس ڈرونز ،اٹیک ٹرونز،اپریشن ڈرون،جیمنگ ڈرونز اور ٹارگیٹ ڈرونز شامل ہونگے۔

اس حواے  سے پولیس کا کہنا ہے کہ  کے پی کے جنوبی اضلاح میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ڈرون استعمال ہو رہے ہیں۔ پولیس فورس نے جنوبی اضلاع میں کئی ڈرون حملوں کو ناکام بنایا۔ ڈرون کیمروں اور ڈرون حملوں کے باعث پولیس نے پہلا ڈرون ٹیکنالوجی یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔ ڈرون یونٹ میں تمام جدید ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیا جائے گا ۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *